حیدرآباد۔26۔اپریل(اعتماد نیوز)کل نامپلی سی بی آئی عدالت کی جانب سے حلقہ اسمبلی میدک کے کانگریس امیدوار وجئے شانتی پر تحقیقات کے فیصلہ کے بعد آج انہوں نے کہا کہ انکی موت کے بعد وہ اپنے تمام اثاثہ جات کو میدک کی عوام میں تقسیم کردینے
والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی بی آئی تحقیقات کا خیر مقدم کرتی ہیں۔ انہوں نے آج اپنے حلقہ میں انتخابی مہم کو چلاتے ہوئے ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ پر تنقید کی۔واضح رہے کہ کل سی بی آئی عدالت نے وجئے شانتی ‘ٹی آر ایس لیڈر ہریش راؤ اور کے سی آر پر سی بی آئی تحقیقات کا فیصلہ سنائی۔